پٹنہ، 17 نومبر (یو این آئی) ایرانی سفارت خانہ نئی دہلی میں ایران کےعلا مہ علی خامنہ ای کے نمائندے مولانا سید علی زادہ نےآج خانقاہ درگاہ شاہ ارزانی میں سجادہ نشیں ڈاکٹر سید حسین احمد سے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ سفارت خانہ ایران کے ترجمان مو لا نا صا دق حسین اور مولانا عارف اور مدرسہ سلیما نیہ پٹنہ سیٹی کے پرنسپل مولانا امانت حسین بھی تھے۔
اس موقع پر ایک اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
مولانا سید علی زادہ نے ان کی عزت افزائی کے لئے سجادہ نشیں ڈاکٹر سید حسین احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قدیم خانقاہ میں آکر انہیں بہت مسرت ہوئی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عالم اسلام میں انتشار پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان کا حال یہ ہے کہ وہاں مسلمان، مسلمان کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہےجبکہ ہندوستان میں مختلف ادیان کے لوگ مل جل کر زندگی گذار رہے ہیں۔