: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دیوبند/14اپریل(ایجنسی) علمائے دیوبند کے سرخیل، خانوادہ قاسمی کے عظیم چشم وچراغ خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم قاسمی آج انتقال کرگئے۔ مولانا 92سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ مولانا سالم قاسمی کی رحلت سے پوری علمی دنیا سوگوار ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نماز جنازہ آج شب 10بجے ادا کی جائے گی اور مزار قاسمی میں تدفین عمل میں آئے گی۔ مولانا کی ولادت 8جنوری 1926میں ہوئی تھی۔
ابتدائی تعلیم آپ نے دارالعلوم دیوبند میں حاصل کی اور وہیں تدریس سے وابستہ ہوگئے تھے۔ 1987میں تقسیم کے بعد دارالعلوم وقف دیو بند میں چلے گئے تھے اور قاری محمدطیبؒ کے انتقال کے بعد یہاں کی تمام ذمہ داریاں انجام دینے لگے۔
تین دن قبل مولانا کی طبیعت زیادہ ناساز ہوگئی جس کے بعد دیوبند میں ہی علاج کرایا گیا، لیکن طبیعت میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔ اس کے بعد مولانا کا اعضا جسمانی کام کرنا بند کردیا تھا۔ تاہم آج تقریباً 3بجے مولانا نے آخری سانس لی۔