the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،17دسمبر (یو این آئی)سابق امیر شریعت اور دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث و تفسیرمولانا قاری سید محمد عثمان حسن اخلاق کا نمونہ، پاکیزہ صفت او رکامیاب استاذ تھے۔ان کی گھریلو زندگی بھی پاک و صاف تھی یہ بات جمعیۃ علمائے ہند کے صدر اور امیر شریعت مولانا سید ارشد مدنی نے قاری سید عثمان کی حیات و خدمات پر الجمعیۃ کے ’امیر الہند رابع نمبر‘ کا مشترکہ طور پر اجرا کرتے ہوئے کہی۔
جمعیۃ علمائے ہند کی جانب سے منعققدہ اس تقریب میں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہو ے کہاکہ ان کی ایک خاص صفت یہ تھی کہ انھوں نے فراغت کے بعد روحانی ترقی کے لیے حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب ؒسے تعلق قائم کیا اور انہی کے حکم پر فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی ؒ سے مربوط ہو کر روحانیت کی بلندی حاصل کی، ان کے اندر خدا ترسی اور حقوق کی ادائیگی وغیرہ جو بھی صفات تھیں وہ کثرت ذکر اور خشیت الہی کی وجہ سے تھی۔
اپنے صدارتی خطاب میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ قاری محمدسید عثمان نوراللہ مرقدہ کی سراپا فیض شخصیت اپنے جلو میں علمی، عملی، دینی، سماجی اور ملی سربراہی اور خدمات کے بے شمار پہلو لیے ہوئے ہے۔ ان کی زندگی کا ہر پہلو خدمت گاروں کے لیے رہ نمائی اور دستگیر ی کا سامان رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ مرحوم دارالعلوم کے انتہائی باصلاحیت اساتذہ میں شمار کیے جاتے تھے، چاہے دفتر ختم نبوت ہو، تحقیق و تالیف، اصلاح معاشرہ، نائب مہتمم کی ذمہ داری ہو، انھوں نے بحسن و خوبی



انجام دیا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ درخشندہ زندگی کے جن گوشوں پر روشنی ڈالی جائے، اس پر آنے والی نسل چلے۔
استاذ الاساتذہ مولانا نعمت اللہ اعظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ حضرات کا قاری صاحبؒ کی خوبیاں بیان کرنا حدیث کی روشنی میں حضرت کے جنتی ہونے کی دلیل ہے، قاری صاحبؒ اعلی درجہ کے متواضع، متقی اور منصف مزاج شخص تھے جس کی گواہی وہ سبھی حضرات دیں گے جنھوں نے قاری صاحب کے ساتھ کام کیا ہے۔
جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جنھوں نے ملت کی اس شخصیت کے خراج عقیدت کے موقع پر شرکت کی، انھوں نے اس موقع پر قاری محمد عثمان منصورپوری ؒ کی عظیم دینی خدمت ”تحفظ ختم نبوت“ پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی یاد میں ’مجاہد ختم نبوت ایوارڈ‘کا اعلان کیا، ایوارڈ کی شکل یہ ہوگی کہ مقالہ نگاری کا مسابقہ ہو گا جس کے لیے تین عناوین طے کیے گئے ہیں، اس سے متعلق شرایط وطریقہ کار کا جلد اعلان کیا جائے گا۔مولانا مدنی نے کہا کہ حضرت ممدوح میرے استاذ و مربی تھے، انھوں نے اپنی زندگی میں جس ذمہ داری کو سنبھالا، اس میں جان ڈال دی۔2008 میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر منتخب ہوئے، ان کے دور میں جمعیۃ علماء ہند نے نمایاں خدمات انجام دیں۔اصول پسندی اور پختہ عزم میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔ ان کی قیادت میں جمعیۃ علماء ہندنے دہشت گردی کے خلاف تحریکیں چلائیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ایسے لوگ آنے والی نسل کے لیے مشعل راہ ہو تے ہیں، ان کے پیغامات تاریکی میں قندیل رہبانی کا کام کرتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.