the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/11جون(ایجنسی) رمضان المبارک کا مہینہ اپنی تمام تر برکتوں رحمتوں اور اللہ تعالیٰ کے بے پناہ انعامات کے ساتھ ہمارے اوپر سایہ فگن ہے اور اب اس ماہِ مبارک کے مکمل ہونے میں محض چند ایام رہ گئے ہیں ،ہمیں کوشش کرنی چاہیے ان چند دنوں میں زیادہ سے زیادہ اللہ تبارک و تعالیٰ کو راضی کریں، گناہوں سے توبہ و استغفار کریں اور اللہ کے حضور سجدہ ریزہوکر خیر کی طلب کریں۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین وممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مولاناقاسمی نے کہاکہ جس مہینے میں قرآن کا نزول ہوا



ہو، اس کی فضیلت کا کیا ٹھکانہ ہوسکتا ہے،اسی طرح اس مہینے کے تینوں عشروں کی بھی اپنی اپنی فضیلت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی خوش نصیب انسان نے ماہ رمضان کوپالیا اور اسے رمضان کے تقاضوں کے مطابق گزارلیا تو یہ اس کے لیے بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے کو شرعی تقاضوں کے مطابق گزاریں ، زیادہ سے عبادت کریں،ذکر کریں ، تلاوت کلام پاک کریں،ساتھ ہی گناہوں سے پر ہیز کریں ۔مولانا قاسمی نے کہاکہ اس مہینے میں انجام دینے والی عبادتیں اور اعمالِ خیر ہمارے بے شمار اجروثواب اور اللہ کی رضامندی و خوشنودی کا سبب بنیں گی اور آئندہ بھی اللہ تعالیٰ ہمیں اچھے اعمال و عبادات کی توفیق عطافرمائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.