: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی)نظام حیدرآباد میر عثمان علی خان بہادر آصف جاہ سابع کے جانشین نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ اسٹریٹ جامع مسجد کے امام مولانا محب اللہ ندوی نے ان کے خانوادے کی سخاوت کا ذکر کیا
انہوں نے آج بعد نماز جمعہ مرحوم کے لئے خصوصی دعائے مغفرت کرتے ہوئے اسی مناسبت سے انھوں نے خاص طور سے مرحوم نظام حیدرآباد میر عثمان علی خاں بہادر آصف جاہ سابع کے ذریعہ ملک کو پانچ ٹن سونا بطور عطیہ دےے جانے کا تذکرہ کیا اور مرحومین کے لئے مغفرت کی دعائیں کرنے کی درخواست کی۔