: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
رائچور: کرناٹک کے رائچور میں کانگریس اقلیتی قائد مولانا محمد فرید خان مصباحی نے ڈسٹرکٹ وقف مشاورتی کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے چارج حاصل کرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں رائچور شہر میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ حلف برداری تقریب میں شہر کے مشائخین، دانشوروں اور ملی وسماجی رہنماوں نے شرکت کی۔ مولانا محمد فرید خان مصباحی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وہ شہر کے ملی وسماجی رہنماوں کو ساتھ لیکر ملت کی ترقی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کرینگے۔ مولانا محمد فرید خان مصباحی کہا کہ وہ غریب اور مستحق افراد کے لئے بیت المال اور رائچور شہر میں ایک شادی خانہ بنانے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور دیگرعوام نمائندوں کو
ساتھ لیکر اوقاتی اداروں کی ترقی کے لئے کام کرینگے۔ اس کے علاوہ اوقافی اداروں کی ترقی کے تعلق سے گرانٹس جاری کرنے کے لئے چیف منسٹر سدارمیا اور ریاستی وزیر اقلیتی بہبود سے نمائندگی نمائندگی کی گئی ہے۔ ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے نئے صدر نے کہاکہ عنقریب ریاستی وقف بورڈ سے بڑے پیمانے پر گرانٹ جاری ہونے کی توقع ہے۔ مولانا فریدخان نے اوقافی اداروں کے مسائل اور دیگر معاملات کے تعلق سے ضلع وقف آفیس سے رجوع ہونے کی انتظامی کمیٹیوں، متولیوں، ائمہ کرام، موذنین اور ملت اسلامیہ سے اپیل کی ہے۔ مولانا فرید خان مصباحی نے ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کا صدر نامزد کرنے پر چیف منسٹر سدارامیا، ریاستی وزیر اقلیتی بہبود ضمیر احمد خان، ریاستی وزیر سائنس وٹیکنالوجی این ایس بوس راجو، کانگریس کے نوجوان لیڈر روی بوس راجو، اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین انور باشاہ، کانگریس کے ارکان اسمبلی اور دیگررہنماوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔