نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) راجدھانی کی تاریخی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری نے کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر بھیڑ بھاڑ سے بچنے اور گھروں میں ہی شب بارات منانےکی اپیل کی ہے۔
احمد بخاری نے جمعہ کے خطبے میں کہا کہ کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر 28 مارچ کو شب بارات کی رات
سڑکوں پر بھیڑ بھاڑ سے بچیں اور احتیاطاً گھروں اور محلوں کی مسجدوں میں عبادت کریں۔
انہوں نے کہا کہ 28 مارچ کو شب بارات کے ساتھ ساتھ ہولی بھی ہے اس لئے انتظامیہ کی طرف سے کچھ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دکانوں کو رات ساڑھے آٹھ بجے بند کردیا جائے گا اور گھروں اور محلوں کی مسجدوں میں عبادت کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔