:جمعیۃ علماء ہند کی سپریم کورٹ سے اپیل،مذہبی عبادت گاہوں سے متعلق قانون کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ کے انتہائی تباہ کن نتائج: مولانا ارشد مدنی
نئی دہلی، 9 جنوری (یو این آئی) پلیس آف ورشپ ایکٹ 1991یعنی عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کو ختم کرنے والی عرضداشتوں
پر آج چیف جسٹس کی سربراہی والی دو رکنی بینچ کے روبرو سماعت کے دوران جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے ایڈوکیٹ ورندا گروور نے عدالت سے کہاکہ عدالت کی جانب سے متعدد مرتبہ مرکزی حکومت کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی گئی لیکن اس کے باوجود ابتک جواب داخل نہیں کیا گیا ۔