: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) مرکزی اقلیتی فلاح وبہبود وزارت کی مسلسل حج ایکٹ اور رول (ضابطہ) کی خلاف ورزی کے خلاف حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے خط لکھ کر ملک کی صدرجمہوریہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
اس کی کاپی مرکزی کابینہ سکریٹری اور وزارت کے سکریٹری کو بھی بھیجی ہے۔
انہوں نے آج یہاں جاری ایک
بیان میں کہا کہ اسی کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا میں ایکٹ کے مطابق مستقل طور سے سی ای او کی تقرری ہونی چاہیے تھی جو اب تک اس وزارت نے نہیں کی اور تقریبا 9 مہینہ سے وزارت کے ایک افسر کو اضافی چارج دے دیا ہے جبکہ ایکٹ کے مطابق اور عازمین حج کی ضرورت اور ملازمین کی ضرورت کے تحت مرکزی دفتر ممبئی میں مستقل طور سے افسران کی موجودگی ضروری ہے جو نہیں ہو رہی ہے۔