نئی دہلی ،9نومبر(یواین آئی)معروف اسلامی اسکالرمرحوم وحیدالدین خان کوآج صدر جمہوریہ ہندرام ناتھ کووندنے ملک کے دوسرے اعلی شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا۔
مرحوم وحیدالدین خان کو پدم وبھوشن اعزازکے لیے جنوری 2021میں منتخب کیاگیاتھااور اس وقت وہ باحیات تھے لیکن اس ایوارڈکی تقریب سے قبل ہی 21،اپریل 2021کو96سال کی عمرمیں انتقال
کرگئے ۔
مولانا وحید الدین خان کا شمار ہمارے عہد کے ان ممتاز علما میں ہوتا ہے جنھوں نے دین کی تعبیر و تشریح کے ضمن میں اہم علمی کام کیا ہےـ تصنیف و تالیف کے میدان میں ان کے نمایاں کارنامے ہیں ـ
مولاناوحیدالدین خان ہندوستان کی مردم خیز سرزمین اعظم گڑھ میں یکم جنوری 1925کو پیداہوئے اوروہاں کی عظیم درسگاہ مدرستہ الاصلاح سے تعلیم حاصل کی ۔