: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جے پور، 04 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر کرن رجیجو آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھانے کے لیے جے پور پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا مسٹررجیجو اجمیر درگاہ میں خواجہ صاحب کے 813 ویں
عرس کے موقع پر صبح 11 بجے خواجہ صاحب کی مقدس درگاہ پر یہ چادر چڑھائیں گے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹررجیجو نے کہا کہ وہ ملک میں بھائی چارے اور امن کے وزیر اعظم کے پیغام کے ساتھ اجمیر شریف جا رہے ہیں اور وہاں وہ مسٹرمودی کی طرف سے چادر چڑھائیں گے اور ان کا پیغام پڑھ کر سنائیں گے۔