اجمیر، 30 مئی (یواین آئی) راجستھان میں اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں آج ان کی ماہانہ چھٹی لاک ڈاؤن کی قوانین کی پیروی کرتے ہوئے منائی گئی۔
رمضان اور عید کے بعد آج چھٹی کی اپنی خاص اہمیت ہے لیکن عالمی وبا کورونا زائرین کی غیر موجودگی میں خادموں نے احاطہ نور میں چھٹی کی رسموں کوانجام دیا اور ملک میں امن وامان اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ کورونا وبا سے نجات کی دعا
مانگی۔
خواجہ معین الدین چشتی کے استاذ عثمان ہارونی کے کل رات شروع ہوئے سالانہ عرس بھی مذہبی رسموں کے درمیان قل وفاتحہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
عرس کے موقع پر صبح جنتی دروازہ کھولا گیا۔ عرس کے موقع پر ہر سال امڈنے والی بھیڑ نہیں دکھائی دی۔ درگاہ بازار سے لے کر درگاہ احاطہ ، یہاں تک کہ جنتی دروازہ بھی عقیدت مندوں سے ویران نظر آیا۔ چھٹی اور عرس کے پیش نظر پولس کی جانب سے سلامتی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔