the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سری نگر،15 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں دو برسوں کے بعد امسال ماہ مبارک رمضان کے دوران ایک بار پھر مختلف قسموں کے کھجوروں کی خرید و فروخت میں اضافہ درج ہونے لگا ہے بتادیں کہ کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ دو برسوں کے دوران ماہ رمضان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار بند رہنے سے جہاں تمام تر شعبہ ہائے حیات متاثر ہوئے وہیں کھجوروں کا تجارت بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا تھا۔
وادی میں یوں تو سال بھر مختلف قسموں کے کھجور دکانوں پر دستیاب رہتے ہیں اور لوگ ان کو خرید بھی لیتے ہیں لیکن ماہ صیام کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی وادی کے بازاروں میں مختلف قسموں کے کھجوروں سے سجائے ہوئے ریڑھیاں بھی نمودار ہونے لگتی ہیں جہاں افطار سے قبل لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔
کھجور کے تجارت سے



وابستہ ترمبو انٹرپرائزز کے مالک ظہور احمد ترمبو نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال کھجور کی مانگ میں ٹھیک اضافہ درج ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امسال اچھی مقدار میں مختلف قسموں کے کھجور فروخت کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’ہم روزانہ پانچ سو سے چھ سو تک کھجور کے پانچ کلو والے ڈبے فروخت کرتے ہیں‘۔
موصوف تاجر نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے ہمارا کام ٹھپ تھا لیکن امسال لاک ڈاؤن بھی نہیں ہے اور وبا بھی تھم گئی ہے اس لئے ہم ٹھیک کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سال بھر یہ تجارت کرتے ہیں لیکن ماہ رمضان کے دوران اس کی مانگ زیادہ رہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مختلف قسموں کے کھجور فروخت کرتے ہیں جن میں قلمی کھجور، مبروم، اجوا وغیرہ شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.