: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی)رحمت و مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ رمضان کی آمد کے پیش نظر قومی اور ملی تنظیم آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے سال کے گیارہ مہینوں کی طرح
اس مہینے کو بھی لہوو لعب کی نذر ہونے سے بچانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا اللہ تبارک و تعالی نے یہ نیکیوں کا موسم بہار ہم انسانوں کو اس لیے عطا فرمایا ہے کہ ہم انسان پورے گیارہ ماہ دنیا وی ضرورتوں کی تکمیل میں سر گرداں رہتے ہیں۔