حیدرآباد7/جنوری (یواین آئی) جناب محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی و جناب بی۔
شفیع اللہ (آئی ایف ایس) ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ حج
2021کیلئے عازمین حج آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی اتوار 10جنوری آخری تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے عازمین حج جنہوں نے ابھی تک حج کیلئے آن لائن درخواستیں داخل نہیں کی ہیں وہ اتوار 10جنوری تک اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔