حیدرآباد20جون(یواین آئی)حا فظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلمانوں پر احیا ئے دین،اعلائے کلمۃ اللہ،ملی ّزندگی کی استوا ری،ملت کی شیرا زہ بندی اور شر عی نظام کے قیا م و بقا ء کی خا طر نظام امارت شر عیہ قا ئم کیا گیا ہے،اما رت شر عیہ ہند کا سب سے اہم اور بنیا دی شعبہ، محکمہ شرعیہ ہے،جس کے بغیر مسلما نوں کی
اسلامی ز ندگی ا ور عا ئلی و معا شرتی مسا ئل کا حل شر عی حیثیت سے ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا اسی کی ایک صو با ئی شا خ، محکمہ شرعیہ گزشتہ (16) سالوں سے مفتیان عظام و علماء کرام کی نگرانی میں ہر جمعہ دو پہر 2بجے تا نماز عصر دفتر ریا ستی جمعیتہ علماء مسجد زم ز م با غ عنبر پیٹ حیدر آ باد میں چل رہا ہے۔
لاک ڈاؤن او ررمضان المبارک کے پیش نظر مقدمات کی سماعت کاسلسلہ موقوف رہا۔