: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23اگست (یو این آئی) صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر آج ایک بارپھر جمعیۃعلماء ہندکا وفد میوات فساد متاثرین سے ملنے اور بازآباد کاری اور راحت رسانی کے لئے مفتی سید معصوم ثاقب ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کی سربراہی میں نوح اورمیوات پہنچا جمعیۃ علماء ہند کی جاری کردہ
ریلیز کے مطابق وفد کے ارکان سب سے پہلے مولانامحمد خالد قاسمی سابق صدر جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب کی رہائش گاہ نوح پہونچا جہاں پر جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب کے صدر مولانا محمد ہارون قاسمی،حاجی میاں رمضان،مولانا حکیم الدین اشرف، مولانا محمد شوکت و آس پاس کے اضلاع کے ذمہ داران کے ساتھ موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔