انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح دہلی یونٹ کی جانب سے'عید ملن تقریب
نئی دہلی ،8 مئی (یو این آئی) جامعہ کے فارغین کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ وہ آپس میں مثبت تعلقات اور منظم طریقے سے ایک دوسرے سے رابطہ رکھتے ہیں اور جامعۃ کی فلاح و بہبود کے تئیں ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں مختلف الجہات
کوششوں سے مادرعلمی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جامعتہ الفلاح کے ناظم اور عالم دین مولانا محمد طاہر مدنی نےانجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح، دہلی یونٹ کی جانب سے عید ملن و تقریب اعزازی میں ملک و ملت کی تعمیر میں فارغین جامعتہ الفلاح کا کردار‘ کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔