: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 4 اگست (یو این آئی) جے پورممبئی ایکسپریس (12956) ٹرین میں چیتن سنگھ کے ذریعہ قتل ہونے والے چار میں سے ایک اصغرعلی کے پسماندگان کو مشہور عالم دین و ملی رہنما مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے 50 ہزار کی فوری مدد
بھیجی اور پوری زندگی کے سارے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا آج یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف ) کے کانسٹیبل نے اپنی خودکار رائفل سے فائرنگ کی جس میں آر پی ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 3 مسافر مارے گئے تھے۔