: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سعودی عرب5 اپريل (یو این آئی) کے مشہور ماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبداللہ الخضیری نے کہا ہے کہ پیر 29 رمضان کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے عرب میڈیا کے مطابق عبداللہ الخضیری نے کہا کہ فلکی حساب سے مذکورہ دن چاند، سورج سے 12 منٹ پہلے
غروب ہو جائے گا اور یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا نا ممکن ہے جبکہ منگل 30 رمضان بمطابق 9 اپریل عید کا چاند واضح طورپر نظر آئے گا انہوں نے کہا ہے کہ پیر 8 اپریل کو سورج گرہن ہے گوکہ مشرق وسطی میں اسے نہیں دیکھا جائے گا البتہ یہ چاند کا سورج سے پہلے ڈوب جانے کا اہم سبب ہے۔