: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے اترپردیش سرکار کے ذریعہ کانوڑیاترا کے روٹ پرمذہبی شناخت ظاہر کرنے والے حکم پراپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مذہب کی آڑ میں سیاست کے نئے کھیل سے تعبیر کیا اور کہا کہ جمعیۃ علماء ہندنے اس آرڈر کے قانونی پہلوؤں پر غور و خوض کیلئے کل لیگل ٹیم کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز میں انہوں نے کہا کہ یہ
ایک سراسر امتیازی اور فرقہ وارانہ نوعیت کا فیصلہ ہے ، اس فیصلے سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا اور اس نئے فرمان کی وجہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ جس سے آئین میں دیئے گئے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے کل اپنی لیگل ٹیم کی ایک میٹنگ طلب کی ہے جس اس غیر آئینی، غیر قانونی اعلان کے قانونی پہلووں پر غور و خوض کیا جائے گا۔