: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بھوپال،یکم اگست (یو این آئی) مسلمانوں کے درمیان بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور بابائے قوم علی حسین عاصم بہاری جیسی شخصیات کی سخت ضرورت ہے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکی شخصیت سے تو سبھی لوگ واقف ہیں لیکن بابائے قوم علی حسین عاصم بہاری کی شخصیت سے بہت سے
لوگ ناواقف ہیں ہمیں ان کی شخصیات کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے خصوصاً گمنام مجاہدین آزادی کو متعارف کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار آئی پی ایس (ریٹائرڈ)ڈی جی پی چھتیس گڑھ ایم ڈبلیو انصاری نے کے جی این اسکول آف ایکسلنس کے ریر اہتمام رسم اجراء پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔