: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 22 مئی، (یو این آئی) حج 2024 میں ہندوستان سے فریضہ حج ادا کرنے والے تمام حجاج میں ہریانہ کے ضلع نوح کی رہائشی 99 سالہ معمر ترین خاتون حجن اصغری اور 98 سالہ چندری دہلی کے آئی، جی، آئی ائیر پورٹ سے روانہ ہوئیں ملک اور دنیا کی معمر ترین خاتون عازم حج کو رخصت کرنے اور سفری دستاویزات پیش کرنے ائیر پورٹ پر خود وزارتِ اقلیتی امور، حکومتِ ہند میں ڈائریکٹر
اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او۔ ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی ، آئی، آر، ایس موجود رہے۔
ڈاکٹر آفاقی نے حسن کے جذبے و حوصلے کی قدر کرتے ہوئے نیک خواہشات کے ساتھ شال اور گلدستہ پیش کیا نیز دوران حج مکمل صحت و سلامتی اور بخیر وطن واپسی کی دعاو تمنا کی۔ انہوں نے حجن سے اپیل کی وہ ہندوستانیوں کی سلامتی اور ملک وملت کی ترقی و استحکام اور امن وامان کے لیے خصوصی دعا کریں۔