جدہ، 7 جون (یو این آئی) رواں سال کووڈ وبائی مرض کے بعد پہلی بار، حج اپنی سابقہ شکل میں ہو رہا ہے، جس میں تقریباً 175,000 ہندوستانی عازمین کی شرکت کی توقع ہے اور حج کمیٹی آف انڈیا تقریباً 140,000 عازمین کو سرکاری کوٹے سے بھیجے گی جو حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ ہے اور ہندوستانی سفیر حج انتظامات کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں یہ اطلاع ہندوستانی قونصلیٹ جنرل
جدہ نے دی ہے سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کے مدینہ اور مکہ کے دورے سے بھی ظاہر ہوا اور مدینہ منورہ میں حج آپریشن شروع ہوئے تو سفیر ڈاکٹر خان نے مدینہ ایئرپورٹ پر عازمین کا استقبال کیا سعودی عرب میں 50000 سے زیادہ حاجیوں کی آمد کے بعد انہوں نے مکہ اور مدینہ میں ہندوستانی مشن کی طرف سے حاجیوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا دوبارہ جائزہ لیا۔