ممبئی 17 فروری (یواین آئی)رکزی وزیربرائے اقلیتی امور وحج مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ حج بیت اللہ کو آسان بنانے اور اسے مکمل ڈیجٹل کرنے میں ہندوستانی حج کمیٹی مکمل طور پر کامیاب ہوگئی اور حج 2020 مکمل۔طور پر ڈجیٹل / آن لائن سسٹم سے پورا کیا جائے گا یعنی عازمین حج کے ’ایز آف ڈوئنگ حج‘ کے خواب کی تعبیر پوری ہوئی ہے۔وزیر موصوف نے جنوبی ممبئی میں واقع بیت الحجاج میں عازمین کوتربیت دینے والوں کی ٹریننگ کے اختتامی اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان ڈیجٹل حج کی فہرست میں اول نمبرپر پہنچ گیا ہے۔ایسا واحد ملک ہوگا کہ جوڈیجیٹل حج کرائے گا۔
حج ہاو ¿س میں حج 2020 کے حوالہ سے ٹریننگ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج
آپریشن کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے مودی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بے مثال اقدامات سے جہاں ایک طرف حج کے تمام انتظامات ڈجیٹل اور شفاف ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف حج سستاہونےکے ساتھ ساتھ آسان ہوجائے۔اس طرح مکمل عمل کو سو فیصد ڈجیٹل / آن لائن کرنے سے دلالی کا بھی خاتمہ ہوا ہے اور حج کا سفر شفاف ہوا ہے۔
مختار نقوی نے کہاکہ ہندوستانی عازمین حج کے سلسلے میں سعودی حکام ہمیشہ مثبت رویہ رکھتے ہیں اور انہوںنے ہمیشہ ان کی تعریف کی ہے۔نقوی نے کہا کہ حجاج کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی حج کمیٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔امسال آئی اے ایس کے تین طلباءحج کمیٹی ٹریننگ کیمپ سے کامیاب ہوئے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ سال میں ان کی تعداد تیس سے تجاوز کرجائے گی۔