: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جانے والے عازمین حج کا آج یہاں کمپوٹرائز طریقے سے قرعہ اندازی کے زریعہ انتخاب کیا گیا واضح رہے ا مسال 70 سال اور اُس سے زیادہ عمر کی 6370 عازمین اور بغیر محرم والی خواتین عازمین کی 5162 درخواستیں موصول ہوئیں یہ تعداد گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔
ان دونوں کیٹگری کی تمام درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی کے حج کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی آئی ارایس، نے بتایا کہ
حج 2024 کے لیے بغیر محرم خواتین عازمین کی سب سے زیادہ 3584 درخواستیں کیرالا سے موصول ہوئیں ہیں۔ جبکہ تامل ناڈو سے 378 ، کرناٹک سے 249 ، مہاراشٹر اسے 166 ، اتر پردیش سے 141، تلگانہ سے 130 ، جموں کشمیر سے 82 ، مدھیہ پردیش سے 72، گجرات سے 64، دہلی سے 50 ، آندھراپردیش سے 44 ، مغربی بنگال سے 40، راجستھان سے 33 ، بہار سے 30، آسام سے 29 ، پانڈ پچری سے 19 ، چھتیس گڑھ سے 14، اتراکھنڈ سے 10، جھار کھنڈ سے 9، گوا اور اُڑیسہ سے 5-5 ، لداخ سے 3 لکھشدیپ سے 2 ہریانہ، ہماچل اچل پردیش پرد! اور پنجاب سے ایک ایک درخواستیں موصول ہوئیں-