نئی دہلی ، 19 جنوری (یو این آئی) حج 2024 کے لیے ملک کی تمام ریاستوں اور یونین ٹیرٹیریز سے تقریباً ایک لاکھ چوہتر ہزار (1,74,000) ہندوستانی عازمینِ حج نے حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے آن لائن درخواستیں جمع کی ہیں۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب لیاقت علی آفاقی ، آئی آر ، ایس نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے توسل سے حج کا کوٹہ 1,40,025 مقر ر ہے جو ملک کی تمام ریاستوں اور یونین ٹیر ٹیریز میں
مسلم آبادی کے تناسب سے تقسیم ہوتا ہے۔ متعینہ کوٹے سے زائد حج درخواستیں موصول ہونے والی ریاستوں میں جنوری کے آخر یا فروری کے پہلے ہفتہ تک کمپیوٹر کے ذریعہ قرعہ اندازی کرانے کا امکان ہے۔ مسٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ مہاراشٹرا، کیرالا، گجرات، اتر پردیش اور کرناٹک میں بالترتیب
سب سے زیادہ حج درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ جبکہ بغیر محرم خواتین کی پانچ ہزار (5000) سے زیادہ اور ستر (70) یا اس سے زائد عمر کے چھ ہزار تین سو (6300) عازمین
حج نے درخواستیں بھیجی ہیں۔