اسلام آباد ، 24 نومبر (یو این آئی) امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کرائی ، وہ رواں ہفتے چھ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔
تفصیلات کے مطابق امام کعبہ صالح بن عبداللہ ابن حمید نے اسلام آباد کی فیصل مسجد
میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کروائی ، امام کعبہ کی امامت میں
فرزندانِ اسلام کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ ادا کی۔
خطبے میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ آپس میں اخوت ، محبت اور مساوات کو فروغ دیں، مسلمانوں کی مثال جسم کی مانند ہے جو ایک دوسرے کو مضبوط کرتے
ہیں۔