نئی دہلی، 18مارچ (یو این آئی) امام اعظم ابوحنیفہ کوصف اول کے محدثین میں شمار کرتے ہوئے دارالعلو م دیوبند کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ ان کی خاصیت یہ ہے کہ انہوں نے علم حدیث کے ساتھ فقہی خدمات بھی انجام دی ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعیۃ علائے ہند کے زیر اہتمام ایک تقریب میں
مولانا لطیف الرحمان بہرائچی قاسمی کی 20جلدوں پر مشتمل کتاب ’الموسوعہ الحدیثیہ لمرویات الامام ابی حنیفہ‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
اانہوں نے کہا کہ امام اعظم ابوحنیفہ نہ صرف ایک بڑے محدث تھے بلکہ فقہی معاملات میں صف اول کے امام تھے اس لئے دنیا نے انہیں اما اعظم کے لقب سے نوازا۔