مونگیر، 24 دسمبر (یو این آئی) امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے وقف ترمیمی بل 2024 پر خصوصی تجزیہ پیش کرتے ہوئے اس بل کے قانونی، آئینی اور شرعی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی اور اسے مسلمانوں کے اوقاف پر ایک غیر منصفانہ حملہ قرار دیا۔
یہ بات انہوں نے مونگیر کمشنری کے تحت بیگو سرائے، مونگیر، کھگڑیا، جموئی، لکھی
سرائے اور شیخ پورہ کے علماء، ائمہ ، ٹیچرس، وکلاء، پر وفیسرز ، ڈاکٹرز، صحافی، انجینئر ز اور سماجی کارکنان پروفیسر نے سے تحفظ اوقاف کے موضوع پر ایک اہم آن لائن وبینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔ اس وبینار کا مقصد وقف ترمیمی بل 2024 کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنا، اس تحریک کو مزید مستحکم بنانا اور اوقاف کے تحفظ کی مہم کو گھر گھر تک پہنچانا تھا۔