: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 فروری (یو این آئی) قرآن کریم کومسلمانوں سے اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق کے صدر مولانا اعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ مسلمانوں کی ذلت و رسوائی آپسی تفرقہ کا سبب ترک قرآن ہے یہ بات
انہوں نے مدرسہ اصلاح المسلمین میں قرآن کی تکمیل پر جلسہ دستار بندی حفاظ کرام کے موقع پر کہی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو ثواب کی کتاب سمجھ لیا ہے اور اس کی حکمت دانائی سے ہم نے فائدہ اٹھانا چھوڑ دیا ہے۔