حیدرآباد21اکتوبر(یواین آئی) امن اور رواداری وہ الفاظ ہیں جو اسلام کے تانے بانے کو سجاتے ہیں، ایک حقیقی اسلامی فرد ہمیشہ ان الفاظ پر قائم رہے گا۔
سید نصیرالدین چشتی (چیئرمین آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل اور جانشین سجادہ نشین، درگاہ شریف اجمیر) نے کونسل کی جانب سے، درگا پوجا کے دوران
بنگلہ دیش میں اقلیتی برادری پر ہوئے شر مناک حملے کی مذمت کی اور اسے غیر اسلامی فعل انہوں نے کہا کہ درگا منڈپوں، پنڈالوں اور مندروں پر حملے انتہائی قابل مذمت اور ناقابل معافی ہیں۔
یہ واقعہ ایک اشتعال انگیز عمل ہے جسے ان افراد نے انجام دیا جو فرقہ واریت کے لباس میں اندھے ہیں، جو اسلام کے حقیقی دشمن ہیں۔