حیدرآباد30ستمبر(یواین آئی) مولانا خواجہ سید شاہ غیاث الدین معینی چشتی سجادہ نشین سابق دیوان جی حضرت سیدصولت حسین چشتی رحمہ اللہ اجمیر شریف نے کہا ہے کہ حضرت سیدناخواجہ معین الدین حسن سجزی چشتی خواجہ غریب النوازؒ کی تصانیف،تعلیمات،کرامات و حالات امن وامان کے پیغام کو دنیاکے سامنے لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تب ہی دنیامیں چین وسکون اور امن وامان کی فضاء ہموار ہوسکتی ہے۔
انہوں نے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے دورہ کے موقع پر امت مسلمہ پر زوردیاکہ وہ حضرت خواجہ
صاحب رحمہ اللہ کی انفرادی مثالی خدمات وتعلیمات کو عام کریں، حضرت خواجہ صاحب کے مشن امن وامان بھائی چارہ اور پیام محبت کو دیگرابنائے وطن کے سامنے رکھیں تاکہ عوام الناس تک حضرت غریب النواز رحمہ اللہ کی شخصیت خدمات تعلیمات کی صحیح شبیہ اور صحیح پیام پہنچ سکے۔
مولانامحمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے حضرات مہمانان کرام کا تعارف کروایا،مولانا خواجہ سید شاہ غیاث الدین معینی چشتی نے بزرگان دین کے آستانوں پر حاضری دی۔