: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر، 12اپریل(یو این آئی)وادی کے اطراف وا کناف میں حضرت علی (رض) کے یوم شہادت پر روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا درگاہوں، امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں رات بھر شب خوانی کی گئی درگاہ حضرت بل میں نماز پنجگانہ کے بعد زائرین موئے
مقدس (ص)کے دیدار سے فیضیاب ہوئے یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں بدھ کے روز حضرت علی (رض) کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور اس حوالے سے درگاہوں، امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔