the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 19 اکتوبر (یواین آئی)اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج 2021 کورونا کی وبا کے پیش نظر قومی - بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما ہدایات پر منحصر ہوگا پیر کو یہاں حج 2021 کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ حج- 2021 جون جولائی کے مہینے میں ہونا ہے لیکن کوروناوائرس اور اس کے اثرات اور سعودی عرب اور حکومت ہند کے عوام کی صحت کا مکمل جائزہ لینے اور رہنما ہدایات کی بنیاد پر حج 2021 کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا ، دیگر ہندوستانی ایجنسیاں جلد ہی 2021 میں حج کے لئے درخواستیں حاصل کرنے اور دیگر



تیاریاں جلد ہی شروع کردیں گی۔ حج- 2021 کی درخواست اور دیگر کارروائیوں کے سلسلہ میں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے رہنما ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ ان میں ہندوستان اور سعودی عرب میں رہائش ، ٹریفک ، صحت اور دیگر انتظامات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی صحت اور تندرستی کورونا کی وجہ سے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت ہند اور دیگر متعلقہ ادارے اس سمت میں ضروری انتظامات کریں گے۔ حکومت اور حج کمیٹی نے اس سلسلے میں ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.