: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 10 ستمبر ( (یو این آئی ) دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر 9 ستمبر 2024 کے مطابق حج 2025 کے لیے درخواست
فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 /ستمبر 2024 تک کی توسیع کے بعد اب دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں حج امیدواروں کے لیے تمام قسم کی لازمی خدمات دفتری اوقات میں پہلے کی طرح ترکمان گیٹ پر واقع حج منزل میں جاری رہیں گی۔