ممبئی ،18جون،(یواین آئی)ممبئی سے عازمین حج کے پہلے قافلہ کومرکزی وزیر برائے اقلیتی اموراورڈ پی لیڈر راجیہ سبھامختار عباس نقوی نےروانہ کیاتو ممبئی کا سہارانٹرنیشنل حج ٹرمنل تولبیک اللہم لبیک کے نعروں سےگونج اٹھا۔
اس موقع پر عازمین حج اور ان کےرشتہ دارانتہائی جذباتی نظرائے اور یہ روحانی مناظر دیکھ کر سبھی کی آنکھیں نم ہوگئی ،عازمین حج کو الوداع کرتے
ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ ہند وستانی عازمین حج ، پوری انسانیت کے سکھ ، خوشحالی اور ہرطرح کی مشکلات سے محفو ظ ر ہنے کی دعامانگیں۔
مختار عباس نقوی نے آج یہاں حج - 2022 ء کے لئے ممبئی سے جانے والے عازمین حج کے پہلے قافلے کو چھتر پتی شیوا جی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حج ٹرمنل سے روا نہ کرنے کے دوران مزید کہاکہ وہ عازمین حج کو کامیاب حج کی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔