عازمینِ حج جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حج سے متعلق تربیت حاصل کریں
ممبئی ،24فروری (یواین آئی) حج 2025 کو مثالی بنانے اور حجاج کو ممکنہ سہولیات فراہم کرانے کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام حج ہاوس میں دو روزہ حج ٹرینرز آف ٹرینگ پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس میں ملک بھر سے تقریباً 700 حج تربیت کنندگان، ریاستی حج کمیٹیوں کے چیرمین، ایکزیکیٹو افسران اور حج سے وابستہ تمام اداروں اور ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران و
نمائندگان نے شرکت کی اس دو روزہ حج ٹرینرز تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے وزارتِ اقلیتی امور میں سیکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے کہا حج انتظامات میں ملک کی پانچ وزارتیں وزارتِ اقلیتی امور، وزاراتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ شہری ہوا بازی اور وزارتِ صحت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں، حج کمیٹی آف انڈیا اور قونصلیٹ جنرل آف انڈیا مشترکہ تور پر پورے سال خدمات انجام دیتی ہیں تاکہ حجاج کی سہولیات میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔