ممبئی ،31مئی (یواین آئی)حج کمیٹی آف انڈیا نے سفرحج 2022سے متعلق عازمین حج کےلے تازہ رہنما اصول جاری کیے ہیں تاکہ سفرحج کےدوران انھیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہواور وہ خوش اسلوبی سے اپنے فریضہ حج کو اداکرسکیں ۔
حج کمیٹی آف انڈیا کی ایک ریلیز کے
مطابق رہنما اصول میں خواتین سے متعلق کہاگیاہے ایسی خواتین کو جوحمل کے آخری مرحلہ میں ہیں طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ ماں اور پیداہونے والے بچے کی صحت سے متعلق شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔
سعودی عرب کے حج حکام نے بھی اس کے تعلق سے متنبہ کیاہے ۔