، محرم کوٹے میں خواتین کو 500 نشستیں ملیں
نئی دہلی،17دسمبر(یواین آئی) حج کمیٹی آف انڈیا نے محرم کوٹے کی 500 حج نشستیں خواتین کے لیے جاری کردیں ہیں، جس میں قرعہ اندازی کے ذریعہ سب سے زیادہ مہاراشٹرا کی خواتین کو حج کا
موقع نصیب ہوا ہے اس کے بعد بالترتیب کیرالا، کرناٹک، اترپردیش اور گجرات آگے ہیں حج کمیٹی آف انڈیا کی ریلیز کے مطابق محرم زمرے میں 739 درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جن کا حج کمیٹی آف انڈیا کے برانچ آفس میں کمپوٹرائز طریقے سے قرعہ اندازی کی گئی ۔