: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی 5 جولائی (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا، وزراتِ اقلیتی امور حکومت ہند کو ہندوستانی سفارت خانہ، ریاض نے اطلاع فراہم کی ہے کہ وزارة حج و عمرہ مملکتِ سعودی عربیہ کی جانب سے حج 2025 (ہجری1446) کی تیاری جلد شروع کر دی جائے گی حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی آر ایس نے بتایا کہ حج 2025 کا اعلان امسال جولائی کے
آخری یا اگست ماہ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے حج کمیٹی آف انڈیا کے وساطت سے حج ادا کرنے کے خواہشمند ہندوستانی عازمین حج کو ہدایتی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مشین سے پڑھے جانے کے قابل بین الاقوامی پاسپورٹ جس کا 15.01.2026 تک سفر کا جواز ہو اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ دستاویزات د تیار رکھیں تاکہ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے اعلانِ حج ہوتے ہی درخواست دے سکیں۔