خدام الحجاج کا تربیتی کیمپ کے آغاز میں اقلیتی وزارت کے سکریٹری کے سری نواس کا اظہار خیال
ممبئی 15 اپریل (یو این آئی) حج 2024 کے لیے خدام الحجاج کا تربیتی کیمپ کے ساتھ حج سیزن کا آغاز ہو گیا ہے اور اس موقع پر سکریٹری مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کے سری نواسن نے کہا کہ امسال حج 2024 جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس اور سہولیات کے ساتھ ادا کیا جائے گا
اور اس مرتبہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ حجاج کرام کو قدم قدم پر بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرائی جائیں ، تاکہ انہیں دوران حج کسی بھی طرح کی دشواری نہ پیش آئے۔
سکریٹری نے مزید کہا کہ اس موقع پر خدام الحجاج کی ذمہ داری اور اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے ان سے سبھی کی امیدیں بڑھ جاتی ہیں ، یعنی حکام اور ظاہری بات ہے حاجی صاحبان امیدوں سے بھر پور ہوتے ہیں۔