ممبئی،7،مئی (یواین آئی)مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے آج یہاں جنوبی ممبئی کے بیت الحجاج میں ملک بھر سے آئے خدام الحجاج کے دوروزہ تربیتی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ امسال کے لیے ہند-سعودی عرب کے درمیان باہمی معاہدہ برائے حج ہوگیا ہے اور انہوں نے ساتویں بارمعاہدہ میں حصہ لیاہے جبکہ سعودی حکومت نے اس بار تقریباً 79 ہزار کا کوٹہ مقرر کیا ہے اوردوسال بعد عازمین حج کی حج بیت اللہ روانگی کے لیے حج کمیٹی نے مکمل تیاری کرلی ہے،اس بار کا حج مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا۔
مختار نقوی نے مزید
کہاکہ آفت کے خاتمے،عوام کی صحت ،سلامتی کے لیے قوت مدافعت ،احتیاط اور دعا ہی سفرحج کو ممکن بنائے گا۔حج 2022 کو لوگوں کی صحت ،سلامتی اور حفاظت کو ترجیح دے کر سہولتوں اور بہتری کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر کہاکہ حج مکمل طور پر ڈیجٹل ہوچکاہے ۔عازمین حج خود آن لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ موبائل کا بھی کااستعمال کررہے ہیں۔
وزیر حج اور اقلیتی امور نے کہاکہ حج سعودی حکومت کے ذریعے کورونا پروٹوکول ،ہدایات اور ضوابط وقواعط کے تحت ہوگااوراس کے تحت 65 سال سے زائد عمر والوں کو حج کے سفر کی اجازت نہیں۔ دی گئی ہے۔