: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 29 جنوری ( یو این آئی) ) حج 2024 کے لئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے توسط سے سفر حج پر جانے والے 3022 عازمین حج کا انتخاب کیا گیا ہے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حج 3022 عازمین کا انتخاب ڈیجیٹل رینڈم سلیکشن کے ذریعے کیا گیا اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حج 2024 کے مقدس سفر کے لیے منتخب ہونے والے تمام
خوش نصیب عازمین حج کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی 2024 کے عازمین حج کے لیے دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے تقریبا 22000عازمین حج کو گزشتہ برسوں کی طرح تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے لیے انھوں نے دہلی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے مختلف متعلقہ محکموں سے رابطہ قائم کر رکھا ہے۔