مکہ مکرمہ 10 اگست [ایجنسی] مناسک حج کی ادائیگی کے دوسرے روز بھی دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان حج کی لازمی اور واجب مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
کل سے شروع ہونے والے مذہبی فریضے کی ادائیگی کے اس سلسلے کے دوسرے روز
آج جبل عرفات کی مسجد نمرہ کے ارد گرد بیس لاکھ سے زائد مسلمان جمع ہوئے جن سے مفتی اعظم اور خانہ کعبہ کے امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطاب کیا۔
امام کعبہ نے اس قول رسول صلعم کو دہرایا کہ تم زمین والوں پر رحم کرو اللہ تم پر رحم فرمائے گا۔