نئی دہلی/ انجار 6/ مارچ (یو این آئی) جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر خاص طور سے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے مستقبل کی ضمانت ہیں،اگر وہ بن گئے تو قوم بن جائے گی اور اگر وہ بگڑ گئے تو قوم بگڑ جائے گی۔
یہ بات
انہوں نے جمعیۃ چلڈرن ولیج جمعیۃ علماء ہند میں پرورش پانے والی شیخ مریم کی نکاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ مالدار بننا کمال نہیں ہے، بلکہ انسان بننا کمال ہے، ایسا انسان جس کے اندر ایمانداری اور سچائی کی صفت ہو اور وہ جھوٹ سے متنفر ہو۔