: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض/13جون(ایجنسی) مسجد الحرام میں زائرین کی غیر معمولی تعداد کے پیش نظرسعودی عرب کی وزارت اسلامی امو رو دعوت و رہنمائی کے ڈائریکٹر جنرل شیخ علی بن سالم العبدلی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کی تمام مساجد میں نماز کا اجر و ثواب حرم شریف جیسا ہی ہے۔
رمضان کے آخری عشرے میں مسجد الحرام میں دنیا بھر سے آئے ہو ئے زائرین کا انتہائی غیر معمولی رش ہے جبکہ مقامی افراد کی
بھی کوشش ہو تی ہے کہ وہ نمازوں کی ادائیگی مسجد الحرام میں ہی کریں جس سے آج کل وہاں ازدحام کی کیفیت ہے۔
حرم شریف کے تمام صحن نمازیوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں، بعض لوگ صحن میں جگہ نہ ملنے پر اطراف کی سڑکوں ، راہداریوں، فٹ پاتھوں ، تجارتی مراکز کی گزر گاہوں تک میں صفیں بچھالیتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور بعض علائے کرام نے تو ایسی جگہ صفیں بچھاکر نماز کومکروہ قرار دیا ہے۔