the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حکومت لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پرسخت کارروائی کرے:ڈاکٹرشیخ عقیل احمد
نئی دہلی31مارچ(یو این آئی) تبلیغی مرکزبستی حضرت نظام الدین میں ہزاروں لوگوں کے اجتماع اوراس کے نتیجے میں متعدداموات اورکئی لوگوں میں کوروناوائرس کی مثبت رپورٹ پائے جانے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے ڈائریکٹرڈاکٹرشیخ عقیل احمدنے کہاہے کہ ہمیں موجودہ سنگین حالات میں کسی بھی قسم کی بے احتیاطی سے بچناچاہیے اورہرطرح کے اجتماع اوربھیڑبھاڑ سے سختی سے پرہیز کرناچاہیے۔
انھوں نے تبلیغی جماعت کے ذمے داروں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جب دسمبرکے مہینے سے ہی کوروناوائرس کے پھیلنے کی خبریں چل رہی ہیں اوردنیابھرکے ممالک میں احتیاطی قدم اٹھائے جارہے ہیں تو ایسے میں جماعت کے ذمے داروں کواجتماع کرنے اوردنیاکے مختلف ممالک سے لوگوں کوجمع کرنے کی کیامجبوری کی تھی؟آج ان کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی جانیں خطرے میں پڑگئی ہیں۔ ڈاکٹرعقیل نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب، یواے ای، قطر، عمان، مصر سمیت تقریبا تمام مسلم ممالک میں مساجدبندکردی گئی ہیں، لوگوں کوگھروں میں نمازاداکرنے کاحکم دیاگیاہے اورہرقسم کے مذہبی اجتماعات پرروک لگادی گئی ہے، مگرہمارے ملک میں مذہبی شخصیات اورعلما نے اس



سلسلے میں بے احتیاطی کامظاہرہ کیاہے جس کی وجہ سے لوگوں کی جانیں خطرے میں پڑسکتی ہیں۔
انھوں نے کہاکہ کوروناوائرس کے خطرات سے اس وقت پوری دنیادوچارہے اوراب تک جہاں لاکھوں لوگ اس وائرس کے شکارہوئے ہیں وہیں ہزاروں لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں، ایسے میں خصوصا مذہبی اداروں اورمذہبی شخصیات کی زیادہ ذمے داری بنتی ہے کہ وہ لوگوں میں بیداری پیداکریں اور جب تک کہ حالات قابومیں نہیں آجاتے کسی بھی قسم کے اجتماع سے گریزکریں۔
ڈاکٹرعقیل نے کہاہے کہ حکومت اس وائرس کوپھیلنے سے روکنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، ایسے میں ہم سب کے ذمے داری ہے کہ حکومت کی کوششوں کاساتھ دیں،اس وائرس سے لڑنے میں حکومت کاتعاون کریں اورکوئی ایساقدم نہ اٹھائیں جس کی وجہ سے اپنے آپ کو اورملک کونقصان پہنچانے کاسبب بن جائیں۔ ڈاکٹرعقیل نے کہاہے کہ حکومت نے عوام اورملک کے تحفظ کے لیے اکیس روزہ لاک ڈاؤن کااعلان کیاہے لہٰذاتمام شہریوں کی ذمے داری ہے کہ اس لاک ڈاؤن پرعمل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہیں اورصفائی ستھرائی کاخاص خیال رکھیں، ساتھ ہی انھوں نے حکومت سے اپیل بھی کی ہے کہ ایسے سنگین حالات میں جولوگ یاادارے غیرسنجیدگی اوربے احتیاطی کامظاہرہ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن پرعمل کرنے میں کوتاہی کامظاہرہ کرتے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.