: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کالی کٹ 18فروری (یو این آئی)فرمانِ خداوندی ہے میں تم میں دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں ،جب تک تم ان دونوں چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہوگے ہرگز گمراہ نہیں ہوسکوگے اللہ کی کتاب یعنی قرآن مقدس اور سنت یعنی احادیث رسول; ان خیالات کا اظہار کالی کٹ جامعہ مرکز کے بانی وگرانڈ مفتی آف
انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے ۰۵ویں سالانہ ختم البخاری کانفرنس کے اختتامیہ اجلاس کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ سیرت طیبہ کا پیغام اور احادیث رسول کی تعلیمات ایک مکمل رہنمائے اصول کی حیثیت رکھتی ہے ،امت مسلمہ اگر مضبوطی سے عمل پیرا ہوجائے تو انسانی زندگی کے تمام مسائل کا حل نکل جائے گا ۔