نئی دہلی، 21 اگست (ایجنسی) آل انڈیا حج سیوا سمیتی نے شکایت کی ہے کہ جدہ اور مکہ میں فلائیٹ کی تاخیر کی وجہ سے ہندوستانی عازمین حج کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس معاملے پر فوری توجہ دے۔
سمیتی کے صدر حافظ نوشاد عظمیٰ نے وزیراعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں دخل دینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ دہلی آنے والے حاجیوں کو فلائیٹ کی
تاخیر صورت میں جو سہولتیں ملنی چاہئیں وہ فراہم کی جائیں۔
مرکزی حج کمیٹی کے سابق ممبر نے وزیرحج مختارعباس نقوی سے بھی اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی درخواست کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہلی آنے والے حاجیوں کو فلائیٹ شیڈول بدلنے کی وجہ سے یہ پریشانیاں لاحق ہورہی ہیں۔ ایسے میں حاجیوں کو اس لئے اور زیادہ پریشانی ہوتی ہے کیونکہ ان کے پاس ریال ختم ہوچکا ہوتا ہے۔